کراچی کے علاقے کورنگی میں منشیات فروشوں کے پولیس کے ساتھ مقابلے میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا
کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں قبرستان کے قریب پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری زخمی ہوگیا ، زخمی شخص کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے،،مبینہ ٹائون کے علاقے اسپارکو روڈ پر پولیس نے کارروائی کر کے ایک ڈکیت کو گرفتار کرلیا،،گرفتار ملزم عاقب اودھ ساتھی ملزم کے ہمراہ لوٹ مار میں مصروف تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پچیس ہزار روپے، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیے،،ادھر کورنگی ضیاء کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی،،، ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے