پانامہ فیصلہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہو گا۔ شعیب اختر
پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار سارے پاکستان کو ہے اور ہر شہری امید کر رہا ہے کہ اس فیصلے سے ملک کے مستقبل کے لیے اچھے نتائج نکلیں گے ۔عمومی طور پر کرکٹرز اور فلمی ستارے سیاسی معاملات سے دور ہی رہتے ہیں لیکن پانامہ کیس بازگشت نے ملک کے معروف کرکٹر شعیب اختر کو بھی بولنے پر مجبور کردیا ۔سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سٹار کرکٹر شعیب اختر نے ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ معزز عدالت پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والی ہے ،پوری قوم کی طرح مجھے بھی انتظار ہے ،میں امید کرتا ہوں کہ پانامہ کا فیصلہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہو گا ۔شعیب اختر کے بیان پر سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے انہیں خوب داد بھی دی اور گونواز گو کے نعرے بھی لگائے ۔