گرمی سے بچنے کے لئے ٹھنڈے اور روایتی مشروب کا استعمال بڑھ گیا۔
گرمی کی حالیہ لہرسے بچنے کے لئے ٹھنڈے اور روایتی مشروب کا استعمال بڑھ گیا ہے ، جڑواں شہروں میں گنے کا رس ، املی ، آلو بخارا شربت ، شکنجبین اور دیگر مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث لوگ گرمی کی شدت اور من کو ٹھنڈ ا کرنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں ۔ گھروں میں بھی روایتی مشروب استعمال کیا جارہاہے اور مہمانوں کی تواضع کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔ تجارتی مراکز میں بھی روایتی اور غیر روایتی مشروبات کی فروخت بڑھ گئی ہے۔ آئس کریم اور گولے گنڈے ، دودھ ربڑی ، روح افزاء، لیموں کے شربت کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے ۔پنسار کی دوکانوں پر بھی صندل، بیزوری کے شربت کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔