عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم اور ان کے بچوں کو موقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا: فواد چوہدری
پاناما کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے سے ن لیگ والے یہ نہ سمجھیں کہ وہ فتح یاب ہوئے بلکہ انہیں منہ کی کھانا پڑی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ججز نے وزیراعظم اور ان کے بچوں کی جانب اختیار کئے موقف کو مسترد کردیا۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی اورعدالت میں جھوٹ بولا۔ عدالت نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ دال میں کچھ کالا ہے. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پانچوں ججز نے واضح طور پر کہا کہ وزیراعظم اوران کےبچےجھوٹ بولنےکے مرتکب ہوئے