دھرنوں اور گھیراؤ کی طرح مخالفین کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی,وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد دی،،،انھوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اورجلاؤ گھیراؤ کی طرح مخالفین کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی،،،پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی،،،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی،،،،دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں بھی عوام کی حمایت سے الیکشن جیت کر ترقی کا ایجنڈا مکمل کریں گے