جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ پانامہ پیپرز پر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک وزیراعظم عہدے سے الگ ہو جائیں
اسلام آباد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ جب تک جے آئی ٹی کا فیصلہ نہیں آتا وزیراعظم عہدے سے الگ ہو جائیں ۔وزیراعظم کلئیر ہوئے تو دوبارہ اختیارات سنبھالیں ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا۔تمام پانچ ججز یہی فیصلہ دیتے تو اچھا ہوتا,سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کو کلین چٹ نہیں دی گئی،عدالت نےمزید تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جے آئی ٹی کے قیام کا فیصلہ بڑی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ ملک میں کرپشن ہےاور کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی مہم پر مہر لگ گئی ہے, انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، پانامہ کیس ختم نہیں ہوا آگے بڑھا ہے