پنجاب بھر کے پروفیسرز اور لیکچرارز کا مطالبات کے حق میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
شہر لاہور میں احتجاج کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک کے بعد ایک احتجاج جاری، پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا، مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ان پروفیسرزکا کہنا ہے کہ حکومت کے سامنے عرصہ دراز سے اپنے مطالبات پیش کرتے آئے ہیں مگر حکومت اساتذہ کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کرنے سے باز نہیں آتی،مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹائم سکیل کا نفاذ، پے پروٹیکشن اور کٹوتیوں کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات کو تسلیم کیا جائے، ورنہ وہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ،دوسری طرف آئے دن جاری رہنے والے احتجاج اور دھرنوں نے ٹریفک کے نظام کو تباہ کردیا ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے