وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں ملکہ الزبتھ کی جانب سے عشائیے میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں
ملکہ الزبتھ نے دولت مشترکہ اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا،،جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی،،دولت مشترکہ اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں،،اور دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی بے مثال قربانیوں سے آگاہ کیا،،وزیراعظم نے مستحکم ترقی اور پاکستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور سی پیک اور خطے میں رابطوں کے فروغ سےمتعلق کوششوں سے آگاہ کیا،وزیراعظم کاکہنا تھا ،کہ موثر اور منصفانہ تجارتی نظام کسی بھی ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے ضروری ہے،،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ خطوں کے عوام کو حقوق فراہم کرنے بھی زور دیا،اور کہا،کہ بنیادی حقوق اور تنازعات کو حل کیے بغیر پرامن معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتا،،