میکسیکو میں 96سالہ خاتون گواڈا لیوپ نے ہائی سکول میں داخلہ لے لیا ہے
میکسیکو میں 96سالہ خاتون گواڈا لیوپ نے ہائی سکول میں داخلہ لے لیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ 100برس کی عمر میں ہائی سکول کی تعلیم مکمل کریں گے۔ گواڈ الیوپ غریب خاتون ہے اور جوانی کی عمر میں فارم کے اندر اپنے خاندان کیلئے کام کرتی رہی۔ اس سے قبل مذکورہ خاتون نے 4برسوں میں پرائمری اور مڈل کا امتحان پاس کیا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا تعلیم کا خواب پورا ہو گیا ہے وہ اپنی دوستوں کو خط لکھ سکتی ہیں۔