سعودی عرب کے صوبہ عسير میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور4 زخمی
سعودی عرب میں شرپسندوں کے ایک بزدلانہ وار سے سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے ،، صوبہ عسير میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں،، فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار موقعے پر ہی دم توڑ گئے، حکام کے مطابق جرم میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں،، جن سے تفتیش جاری ہے،، چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا، جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو مشتبہ حملہ آور پکڑے گئے جبکہ تیسرا مارا گیا،، حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے حملے ہو رہے ہیں،، اور صوبہ عسیر کی سرحد یمن سے ملتی ہے، دوسری جانب حملے کے بعد ملک کی حساس جگہوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے