بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر لندن میں ہزروں افراد کا احتجاج جاری ہے
وزیراعظم نریندرمودی کی برطانیہ آمد پر لندن میں ہزروں افراد کا احتجاج جاری ہے ،، نریندر مودی دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچنے تو ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے،، لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سینکڑوں افراد نے مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ ننھی آصفہ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا،لندن میں پارلیمنٹ کے باہر مسلمانوں اور سکھوں نے مشترکہ احتجاج میں شرکت کی، مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا،،
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی برطانوی اخبار نے بھارت کو جمہوریہ خوف قرار دیا تھا ،، جہاں زیادتی اور مذہب کی بنیاد پر قتل کیا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے ،،