ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری،موسم خوش گوارہوگیا۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے،بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں، جب کہ اسلام آباد، روالپنڈی، کوئٹہ، قلات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ابر کرم برسا،سب سے زیادہ بارش مالم جبہ سینتس، رسالپور چوبیس، راولا کوٹ بیس اور پشاور میں پندرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ملک کے دیگر علاقوں کے برعکس سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے