یمنی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے 2 خطرناک لیڈر ہلاک
یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سکیورٹی فورسز کی ایک چھاپہ مار کارروائی میں القاعدہ کے دو خطرناک لیڈر ہلاک ہو گئے ۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ان دونوں لیڈروں کے نام مراد الدوبلی اور حسن ابو سری ہیں اور یہ دونوں انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے۔یمنی سکیورٹی فورسز نے ابین کے ضلع وضع میں القاعدہ کے جنگجووں کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ کے بعد کارروائی کی تھی اور اس میں یہ دونوں مارے گئے ہیں۔