تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج خیبر پختونخواہ میں صوابی کا دورہ کریں گے
عمران خان صوابی یونیورسٹی میں اکیڈمک بلاک اور بامخیل کے مقام پر صوابی سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ کپتان صوابی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ کپتان جلسے میں آئندہ کی حکمتِ عملی کا اعلان بھی کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف سےمقامی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔کپتان کا دورہ صوابی ایک روز پر محیط ہوگا۔