ترکی میں مزید 2کرد سیاستدانوں کی پارلیمانی رکنیت منسوخ
ترکی کی مرکزی کرد نواز اپوزیشن سیاسی جماعت نے بتایا ہے کہ پارلیمان میں اس کے2 اراکین کی رکنیتیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جن اراکین کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے، ان کے نام عثمان بیدیمیر اور سلمیٰ ارماک ہیں۔ عثمان بیدیمیر کرد نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔ پارٹی کے مطابق ان کی رکنیت کی منسوخی کہ وجہ ان اراکین پر عائد فوجداری الزامات ہیں۔ بیدیمیر پر پولیس کی بے عزتی کرنے اور سلمیٰ ارماک کو دہشت گردانہ پراپیگنڈے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اب تک اس کرد نواز سیاسی جماعت کے گیارہ افراد کی پارلیمانی رکنیتیں ختم کی جا چکی ہے۔