ایونٹ میں شریک پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا
دورہ انگلینڈ کیلئےان فٹ قرار پانے والے شان مسعود خیبرپختونخوا کے نائب کپتان ہونگے،،، سندھ کی ٹیم میں فواد عالم کی موجودگی کے باوجود قیادت راولپنڈی کے عمرامین کو سونپ دی گئی، ایونٹ میں پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں شریک ہوں گی،،تمام پچاس اوورز کے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے،افتتاحی مقابلہ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائیگا،،پانچوں ٹیمیں چار،چارمیچز کھیلیں گے جس کے بعد دو ٹاپ سائیڈزچھ مئی کو فائنل میں مقابل ہوںگی ،،، تمام میچز دوپہرڈھائی بجے شروع ہوں گے،پنجاب کی قیادت شعیب ملک کریںگےخیبر پختونخوا کے کپتان محمد حفیظ جبکہ بلوچستان کی ٹیم کی کمان احمد شہزاد سنبھالیں گےکامران اکمل فیڈرل ایریاز کی قیادت کریں گے