اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر منظرعباس اوردیگر نےقومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان
ملزمان منظر عباس عبدالمحی الدین اورآغا عشرت پربےنظیر ہاؤسنگ اسکیم میں قومی خزانے کو بائیس کروڑ روپے نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔نیب پراسیکیوٹرنےسندھ ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا کہ اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر منظرعباس اوردیگر نےقومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔کئی لوگوں کے پیسے ریلیز ہونےکےباوجود مکان فراہم نہیں کیےگئے۔نیب نے سندھ کےپانچ ڈسٹرکٹ کا معائنہ کیا وہاں رہائشیوں کے بیان بھی ریکارڈکیےگئے۔ زمین پرچودہ سومکان کی بجائےپانچ سو مکان بنائےگئے۔عدالت نے نیب کےپراسیکیوٹرکا موقف سنتے ہوئےتینوں ملزمان کو 50 ،50 لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرانےکا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔