ایک بھی سیاست دان ایسا نہیں جو فوج کی پیداوارنہ ہو۔ شیخ رشید
رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا. ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے. جس ملک میں جج کے گھر پر ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہووہاں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا،پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے. حکمران احتساب میں نہیں، ختم نبوت کےخلاف چور دروازے سےکام کرنے پراللہ کی پکڑ میں آئے ہیں. میرے علاوہ سارے مولیوں نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا. مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا.عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نےکہا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں،لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں.، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں.پنجاب کو تقسیم کرکے ان کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے. سارے ممبران قومی اسمبلی بھیڑ بکریاں ہیں. دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا سپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا۔۔۔