بجلی کے معاملے پر چھ بار وزیراعظم سے بات کرچکا ہوں، کے الیکٹرک وفاق کے کنٹرول میں آتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ
ایکسپو سینٹر کراچی میں ایک نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی نہیں سنبھل رہے تو ہمارے حوالے کردیں. بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ خود ساختہ ہے. آپس کی لڑائی میں کراچی کے شہری کیوں نقصان اٹھائیں.گیس کی کمی نہیں،عوام کو بجلی سے ترسانے کیلئے ایف آئی اے کو استعمال کیا جارہا ہے.وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین نے جو حق دیا ہے ہم وہ مانگ رہے ہیں.بجلی کے معاملے پر چھ بار وزیراعظم سے بات کرچکا ہوں اور کئی بار خطوط لکھ چکا ہوں. سوئی گیس کمپنی اور کے الیکٹرک کے درمیان مسائل ہیں. کے الیکٹرک میں سندھ حکومت کا کوئی حصہ نہیں. کے الیکٹرک وفاق کے کنٹرول میں آتا ہے.مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مصنوعی طور پر پیدا کردہ ہے. یہ پورے کراچی کے عوام کا مسئلہ ہے۔