حکومت پاکستان کے الیکٹرک کےایشوزکی ذمے دار ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر
کراچی کے میئر وسیم اختر نے دورہ لاہور کے موقع پر مزار اقبال پرحاضری دی. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نقصان پہنچانے کا رواج بن گیا جو اچھانہیں،کراچی کےکچرےکوٹھکانے لگانےکاکام شروع کر دیا گیا. جو بہت پہلے شروع ہو جانا چائیےتھا. ڈاکٹروسیم نےکہاکہ حکومت پاکستان کےالیکٹرک کےایشوز کی ذمہ دار ہے، صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ کے الیکٹرک اورگیس کمپنی کےایشوزکوحل کرائیں۔
اس موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہورکےمیئر کرنل ر مبشرجاوید کا کہنا تھا کہ انتخابات کےقریب لوگ اپنی وفا داریاں تبدیل کرتےہیں. میئر کراچی کولاہوری کھابے کھلا کر انکی خوب تواضع کریں گے۔ مئیر کراچی نے لاہور میں پی ایچ اے اورلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ بھی کیا،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور شعبہ صحت میں بجٹ کے اضافےکو خوش آئند قراردیا۔