کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے شہرمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بد ترین صورت حال ہے۔ ناصر حسین شاہ
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق بجلی کے مسئلے کو حل کرسکتا ہے.بجلی کے حوالے سے سب پر امن احتجاج کا اختیار رکھتے ہیں. سندھ کے لوگوں کی آواز بن کر آواز اٹھائیں گے. احتجاج کرنا پڑا تو کریں گے.بجلی کا مسئلہ وفاق کی ذمے داری ہے. کے الیکٹرک اور گیس دونوں میں وفاق کے شیئر ہیں. نیب انکوائری میں نہیں سمجھتا کہ آغا سراج ایسے کسی معاملے میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب نیب انکوائری کے متعلق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی. تحریک التوا میں خرم شیر زمان نے نیب کی تحقیقات پر سوالات اٹھا دیئے، خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سال سے بانسری بجا رہا ہوں کہ سندھ میں کرپشن ہورہی ہے.سندھ اسمبلی کا نام کرپشن میں آنا باعث ندامت ہے۔