ممبئی حملوں کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنا تھا،الیاس ڈیوڈسن

کتاب بٹریل آف انڈیا کے مصنف الیاس ڈیوڈسن کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کا مقصد بھارت کی جانب سے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنا اور اپنا فوجی بجٹ بڑھانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے سینٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹیڈیز اسلام آباد کے تعاون سے کتاب بٹریل آ ف انڈیا سے متعلق ایک تقریب کا اہتمام لاہور میں کیا گیا، اس موقع پر کتاب بٹریل آف انڈیا یا بھارت کی دھوکہ دہی کے مصنف الیاس ڈیوڈسن نے اپنی کتاب میں حقیقت سے پردہ اٹھایا اور حقیقت بیان کرکے بھارت کے اصل چہرے کو عیاں کیا۔ الیاس ڈیوڈسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر ممبئی اور دیگر حملوں کے الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،الیاس ڈیوڈسن کا کہنا تھا کہ بھارت میں حملوں کا مقصد سیکیورٹی انڈسٹری کوبڑھانا اور سیکیورٹی بجٹ میں اضافہ کرنا تھا