شیخ رشید اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کے لئے پر عزم

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز،شہبازاور زرداری جو مرضی کرلیں انکاسیاسی مستقبل ختم ہوچکا ہے، میں عمران خان کو پانچ سال پورے کرتے اور اگلا الیکشن جیتتے دیکھ رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزارت میری کمزوری نہیں ہے، کپتان کا کام ہے کہ فیلڈ میں کس کو لے کے جانا ہے اور سلپ پر کس کو لے کے جانا ہے، میں نے خان صاحب کی پیروی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کو گواہ بنا کے کہتا ہوں کہ عمران خان بہت محنت کر رہا ہے، عمران خان جب آئے تو خزانہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی صرف وزارت تھی، وزیراعظم بہت ایماندار ہے اس نے اس آدمی کو نکالا جس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتا۔