سیالکوٹ میں چوری کی بڑی واردات

صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے، جہاں چور تاجر کے گھر سے کم وبیش تین کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم روڈ پر پیش آیا، جہاں چور رات گئے گھر کا دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ایک کروڑ دس لاکھ روپے نقد، ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کے پرائز بانڈ اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے