عمران خان خطرناک گلی میں گھس رہے ہیں،خورشید شاہ

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حفیظ شیخ کو لاکر پیپلزپارٹی کی پالیسی کو تسلیم کیا ہے اور ،اسد عمر کو ہٹانا اپوزیشن کے موقف درست ہونے کا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان جس خطرناک گلی میں گھس رہے ہیں انہیں وہاں سخت صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسد عمر کے مستعفی ہونے پر رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسد عمر کوہٹانا اپوزیشن کا مؤقف درست ہونے کا ثبوت ہے اور عمران خان نے حفیظ شیخ کو لاکر پیپلزپارٹی کی پالیسی کو تسلیم کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ غیر منتخب لوگوں کو کابینہ میں لانے سے منتخب لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے