کابینہ میں ردوبدل صرف بہادر آدمی ہی کرسکتا ہے، زرتاج گل

وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کپتان کو پتہ ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہادر اور ایماندار لیڈر ہے، کپتان کو پتہ ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے۔ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ حالیہ تبدیلی سے واضح ہوا کہ عمران خان نے اگر مرکز میں کسی کو نہیں چھوڑا تو اس کا مطلب ہے کہیں اور بھی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، وزیراعظم کے بارے میں وزیر مملکت نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل صرف بہادر آدمی ہی کرسکتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزراء کو کہا ہے کہ جب میں چوبیس گھنٹے کام کرسکتا ہوں تو آپ کیوں نہیں کرسکتے،قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے اور اس دوران کسی کے چہرے پر تکبر نہ ہو