مدرسے میں گیس لیکج کے باعث 10 سے زائد طلبہ بے ہوش

پشاور میں گیس لیکج کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں مدرسے میں زیر تعلیم دس سے زائد طلبہ بے ہوش ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا، جہاں مدرسے میں گیس لیکج کے باعث دس سے زائد بچے اور بچیاں اور ایک معلمہ بے ہوش ہوئی، واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔ جنہوں نے متاثرہ طلبا و طالبات سمیت معلمہ کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے