ضلع خیبر، باڑہ میں مسجد کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں باڑہ شیخان کی ایک مسجد کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1112 کے مطابق ہفتے کے دوپہر اطلاع ملی کہ شیخان میں ایک مسجد کی چھت گرگئی ہے جس پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور ملبے میں پھنسے ایک شخص کو مردہ حالت میں نکال لیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔