کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی بہترین طریقہ ہے: وزیر اسد عمر
منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے رہنماء اصولوں کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی وائرس پر قابو پانے کا بہترین طریقہ ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفصیلی مباحثے کے بعد رہنماء اصولوں اور پالیسی مرتب کرنے کے درمیان خلیج تلاش کرنے کی بھی ضرورت ہے جبکہ اس حوالے سے وزارت صحت سے رہنمائی حاصل کی جائے۔انہوں نے متعلقہ وزارتوں کا ایک بین الاوزارتی گروپ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔