وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج دیپالپور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کریں گے
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدارآج دیپالپور، چشتیاں او رساہیوال جائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار دیپالپور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار دیپالپور میں گندم خریداری مرکز کا معائنہ بھی کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارگندم خریداری مرکز میں کاشتکاروں کے لئے مہیا کردہ سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوکاڑہ کے اراکین اسمبلی، تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز، تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار چشتیاں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹر کا دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سنٹر میں مالی ا مداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں بھی جائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار بہاولنگر کے اراکین ا سمبلی،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ساہیوال میں گندم خریداری مرکز کا دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال میں کورونا کنٹرول روم کا معائنہ کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ساہیوال کے اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری سے ملاقات بھی کریں گے