اسلام آباد۔جتنا لوگ نظم و ضبط رکھیں گے اتنا ہی کورونا سے نمٹنا آسان ہوگا،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا ہے کہ جس قدر لوگ نظم و ضبط رکھیں گے اتنا ہی کورونا سے نمٹنا آسان ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام جس قدر ممکن ہو گھروں میں رہے، لوگوں کے نظم و ضبط سے ہی بندشوں میں نرمی ممکن ہو پائے گی، جتنا لوگ نظم و ضبط رکھیں گے اتنا ہی کورونا سے نمٹنا آسان ہوگا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلائو جاری ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد جاں بحق ہونے مجموعی اموات 176 جبکہ 425 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی ہے۔