پی ٹی وی ڈرامہ ''ارطغرل غازی''وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اُردو میں نشرکر رہا ،فردوس عاشق
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ13 صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پاکستان ٹیلی وژن ( پی ٹی وی) پر نشر ہوگی ۔ پی ٹی وی ''ارطغرل غازی''وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اُردو میں نشرکر رہا ہے۔'''ارطغرل غازی''پی ٹی وی ہوم پراردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات9 بج کر10 منٹ پر نشر کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی گہرے برادرانہ مذہبی،ثقافتی اور تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے پاکستان کے عوام کو اسلامی تاریخ اور اس دور کی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل''ارطغرل غازی''اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پی ٹی وی پر نشر ہو گا۔پاکستان ٹیلی ویژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیریل یکم رمضان سے پیش کرے گا۔