پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی دیکھی گئی ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 831 پوائنٹس پر ہوا۔کاروبار کے ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 33 ہزار 857 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 33 ہزار کی سطح پر بحال ہو گیا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 53,733,148 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,961,238,601 بنتی ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 89 کروڑ شیئرز کے سودے کیے گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مثبت سرگرمیاں رہیں۔