ہبارووسک علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ نامعلوم وجوہات سے حادثے کا شکار ہو گیا ،تحقیقات شروع

روس کے مشرق میں واقع ہبارووسک علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، جس پر سوار 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایل۔4 قسم کا ایک نجی طیارہ ہباروسک کے شہر کے مرکزی علاقے سے باہر تا حال نامعلوم وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا۔طیارے پر سوار تمام افراد اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔