لاک ڈائون یقینی بنانے کیلئے گھروں میں بھی تقریبات پر پابندی
کورونا لاک ڈائون کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے گھروں میں بھی تقریبات کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور کہا ہے کہ گھروں میں سالگرہ، شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات پر متعلقہ ٹان کمیٹی کاروائی کرسکے گی اس سلسلہ میں تمام ٹان کمیٹیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ٹان کمیٹیوں کے ذمہ داران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ کرونا جیسے موذی مرض سے بچا جاسکے۔