کورونا وائرس وباء: لوگوں کی اکثریت نے رمضان المبارک سے قبل ہی زکوٰة تقسیم کر دی
کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت نے رمضان المبارک سے قبل ہی زکوٰة تقسیم کردی جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں مستحق لوگوں کیلئے سحر اور افطار میں مشکلات پیدا ہونگی اس سلسلہ میں سفید پوش اور مستحق لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں سحر اور افطار کیلئے متوسط طبقہ کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے تاکہ لوگ احسن طریقہ سے سحر اور افطار کرسکیں۔