علماء کرام کی وزیراعظم سے ملاقات، لاک ڈاؤن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے علماء کرام کے وفد کی ملاقات۔ وفد کی لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم کے موقف کی بھرپور تائید ،مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ وزیر اعظم عمران خان سے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی شامل تھے۔ حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجا ناصر عباس، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی محمد گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ اور مولانا ضیاء اللہ شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز و دیگر بھی ملاقات میں موجودتھے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان ،علامہ شہنشاہ نقوی اور مفتی تقی عثمانی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شامل ہوئے۔ علماء کرام کے وفد نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔