کورونا وبا:ٹرانسپورٹ بند،پرائیویٹ ٹیکسی اور کاروں کے ڈرائیوروں کی بلیک میلنگ شروع

کورونا وائرس کی وبا سے ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے دیگر شہروں سے آنے جانے کیلئے لوگوں نے پرائیویٹ ٹیکسی اور کاروں کا استعمال شروع کردیا ، ٹرانسپورٹ کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی اور کاروں کے ڈرائیوروں نے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کردیئے ،گذشتہ تین ہفتوں سے ٹرینیں اور ہر قسم کی مسافر بسیں، ویگنیں بند ہونے سے لوگ دیگر شہروں میں پابند ہوکر رہ گئے ہیں رمضان المبارک سے قبل لوگ اپنے گھروں کو جانے کیلئے پرائیویٹ ٹیکسی اور کاروں کا استعمال کرنے لگے ہیں۔