جمعہ یومِ توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا: فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جمعہ یومِ توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم نے علمائے کرام کے تمام مطالبات سنے۔انہوں نے بتایا کہ مدارس کے بچوں کیلئے گھر بیٹھے تعلیم کا پروگرام لایا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اس جمعہ کو یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا، اعلامیے کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تمام مسالک کے علماء و مشائخ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک میں عبادت کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر مشاورت کی گئی۔