جیلوں میں بند قیدیوں کو ہفتہ میں ایک بار اہلخانہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

جیلوں میں بند قیدیوں کو ہفتہ میں ایک بار اہلخانہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ہر قیدی ہفتہ میں ایک بار موبائل فون پر اپنے اہلخانہ سے 5 منٹ بات کرسکے گا ذرائع کے مطابق دہشتگردی اور خطرناک مقدمات میں بند قیدیوں کو اس کی سہولت حاصل نہیں ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں جیل میں بات کرنے کی اجازت جیل انتظامیہ کی موجودگی میں ہوگی جس پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائیگا۔