رواں ماہ ٹیسٹ صلاحیت 20ہزار سے زائد کر لیں گے: ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں سفارتکاروں کےساتھ ملاقات ہوئی،جس میں سفارتکاروں کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور سفارتکاروں نے کورونا کے خلاف ہماری حکمت عملی کی تعریف کی اور سفارتکاروں نے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر اور علما کے درمیان ملاقات میں 20نکاتی ایس او پیز پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعظم کی آج علمائےکرام سےملاقات ہوئی،مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے، بیما راور ضعیف لوگوں کو مسجدوں میں نہیں جانا چاہیے،ہمیں مستقبل میں صحت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دینا ہو گی۔