عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی پر زور

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے نافذ کئے گئے لاک ڈائون میں مرحلہ وار نرمی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔دنیا کے بیس بڑے اقتصادی ملکوں کے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے ڈائریکٹر جنرلTedros Adhanom نے گروپ بیس پر زور دیا کہ وہ اشیائے ضروریہ کی پیداوار میں اضافے اور ان کی منصفانہ تقسیم کیلئے مل کر کام کرے اور ایسی تجارتی رکاوٹوں کو دور کرے جو ڈاکٹرز، طبی عملے اور مریضوں کیلئے خطرے کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے گروپ بیس کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھیں۔