پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے Mangroves کے جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا ہے
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے Mangroves کے جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔Mangroves کی شجرکاری مہم برائے 2020 کے افتتاح پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ مہم حکومت کی کلین اینڈ گرین پاکستان کا حصہ ہے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ گزشتہ چار سال سے مینگروز کی شجرکاری مہم چلا رہی ہے جس کے دوران ساٹھ لاکھ سے زائد مینگروز سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پودے ساحلوں پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔