شاہ محمود قریشی کی یواے ای کے ہم منصب سے ملاقات
ابوظہبی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور احمد علی الصایغ سے ابوظبی میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔