سعودی عرب نے زائرین کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قراردیدیا
سعودی عرب نے اعلان کیاہے کہ غیرملکی زائرین کے لئے کروناوائرس کی ویکسی نیشن کاسرٹیفکیٹ لازمی ہے۔وزارت حج وعمرہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طریقہ کار کے تحت غیرملکی زائرین مکہ کے علاقے عنائیہ میں واقع نگہداشت کے مراکزمیں اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے۔