وزیراعظم سے وزیرداخلہ شیخ رشید کی ملاقات
وزیراعظم عمران سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے کامیاب مذاکرات پر شیخ رشید کو مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرداخلہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں شیخ رشید نے مذہبی جماعت سے ہونے والے مزاکرات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے مزاکرات کی کامیابی پر شیخ رشید کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آپ نے بہترین کام کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے، وزیراعظ نے شیخ رشید کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی