سابق آ ئی جی ناصر درانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کی نماز جنازہ اادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کی نماز جنازہ ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور آئی جی پنجاب انعام غنی سمیت اعلی افسران اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔