اپوزیشن جماعتیں اسلام کی نہیں بلکہ اسلام آباد پر قبضے کی لڑائی لڑرہی ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی لڑائی اسلام کی نہیں بلکہ اسلام آباد کی ہے اور اسلام آباد کی یہ لڑائی ان سب کے چہروں سے عیاں ہے۔وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، اس میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں اور تقریباً 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں جنہیں ہم اپنے نظام سے الگ بھی نہیں رکھ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے قبل کسی اور حکومت نے ان لوگوں کا نہیں سوچا، 28 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک کنسلٹنٹ کو یہ بات دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیسے محفوظ انٹرنیٹ ووٹنگ کر سکتے ہیں۔