مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی، اسرائیل کی غزہ پر بمباری
مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد مبینہ طور پر فلسطینی علاقے سے فائر کیے گئے راکٹوں کے جواب میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے خصوصی دستوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات کو 5 گرفتاریاں کیں ، چار ہفتے قبل حملوں اور مظاہروں میں اضافے کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے ہلاکت خیز چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کشیدگی کا مرکز مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیل کے ساتھ ملحقہ پرانے شہر میں واقع مسجد اقصیٰ کا متنازع احاطہ رہا ہے، جسے یہودی ٹمپل ماؤنٹ کے نام سے جانتے ہیں۔