جنوبی افریقہ میں سیلابوں کے باعث 440 ہلاکتیں، 63 افراد لاپتہ
جنوبی افریقہ میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 440 ہو گئی۔ جبکہ 63 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ساحلی علاقہ کوازُولُو ناٹال پورے کا پورا پانی میں ڈوب چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اواخر میں جنوب مشرقی ساحلی علاقے سے شروع ہونے والی طوفانی بارشیں سیلابوں کا باعث بنیں۔ ان بارشوں کے بعد ڈربن شہر اور آس پاس کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔
ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید نوعیت کے موسمی حالات آئندہ معمول کی بات بن جائیں گے.